آڈیو حج و عمرے کی دعائیں اور گائیڈ
آڈیو حج و عمرے کی دعائیں اور گائیڈ کو آئی فون 4S,4,3GS ، آئی فون 5 اور آئی پیڈ کے لیے موزوں شکل میں مرتب کیا گیا ہے جس کا استعمال کافی آسان ہے۔
ساٖفٹ ویئر تیار کرنے کا مقصد ؛
حج اور عمرے کی سعادت سے فیض یاب ہونے کی غرض سے مقدس سر زمین کو جانے والے عازمین ِ حج و عمرہ کے لیے اس پروگرام کو کچھ اس طریقے سے مرتب کیا گیا ہے کہ جیسا کہ معلم آپ کے ہمراہ ہے۔ اس کی وساطت سے مطلوبہ دعاؤں اور آیات کو با آسانی اور بار بار سنننا ممکن ہے۔
آڈیو حج و عمرے کی دعائیں اور گائیڈ نامی کمپیوٹر پروگرام میں طواف، سعی اور مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں ترتیب سے، بہترین اور باا ٓسان طریقے سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
معلوماتی سیکشن؛
یہ حصہ ڈاؤن لوڈ کردہ سافٹ ویئر کے طریقہ استعمال، احرام باندھنے، طواف کرنے اور سعی کے حوالے سے بنیادی معلومات کا حامل ہے، علاوہ ازیں مدینہ منّورہ کی زیارتوں کے وقت پڑھی جانے والی دعاؤوں کو آڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زبان کا انتخاب ؛
آڈیو حج و عمرے کی دعائیں اور گائیڈ نامی سافٹ ویئر کو (عربی، اردو) زبانوں میں وضع کیا گیا ہے۔ عازمین ِ حج و عمرہ مطلوبہ زبان میں دعاؤں اور دیگر اہم معلومات تک اس کی وساطت بار بار رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے موزوں وقفہ دورانیہ کا تعین کیا گیا ہے۔
مطلوبہ زبان میں دعا کا انتخاب ؛
آڈیو حج و عمرے کی دعائیں اور گائیڈ کی وساطت سے مطلوبہ زبان میں دعاؤں کو بار بار سنا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر پہلے چکر میں اردو میں، دوسرے چکر میں عربی یا پھر کسی دوسری زبان میں دعا کو چننے کی سہولت موجود ہے۔
عازمین حج کی سہولت کے لیے ہدایات کو مادری زبان میں جگہ دی گئی ہے۔
تفصیلی معلومات ؛
اس آلہ کے احاطہ معلومات اور طریقہ استعمال کے حوالے سے معلومات تک دائیں ہاتھ بالائی کونے پر موجود معلومات بٹن کی وساطت سے رسائی ممکن ہے۔سافٹ ویئر کو موبائل ٹیل فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد چند ایک بار استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کرنا بار آور ثابت ہو گا۔
اللہ جل جلال آپ کے عمرے اور حج کی سعادت کو قبول فرمائے۔